وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محمد عطاء تارڑ نے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محمد عطاء تارڑ نے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا جبکہ حلف اٹھانے والوں میں چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، فنانس سیکرٹری نورا فضل اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے سافٹ امیج کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔چترال جیسی جنت نظیر علاقوں کی بے مثال قدرتی حسن، منفرد تہذیب وثقافت، یہاں کی روایتی خوراک اور طرز زندگی دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چترال پر مسلم لیگ (ن) حکومت نے گزشتہ ادوار میں بھی بھر پور توجہ دی ہے۔ لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اس کاایک مثال ہے جس سے نہ صرف علاقے میں ترقی کی راہیں کھل گئیں بلکہ سیاحت کو بھی ترقی ملی۔
وفاقی وزیر نے مزیدکہاکہ خیبر پختونخوا ملک کا ایک پیار ا صوبہ ہے اور چترال اس کا ایک خوب صورت حصہ ہے جس کی ترقی کے لئے موجود ہ وفاقی حکومت کوشان ہے جہاں گزشتہ دنوں وزیر اعظم شہباز شریف نے دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا اور دیگر منصوبوں کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے اپنے دور اقتدار میں کئی بار چترال آئے اور علاقے کی تاریخ میں تباہ کن سیلاب کے بعد نئی تعمیرات کا سلسلہ شروع کیا۔
وفاقی وزیر نے وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے چترال پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو مبارک پیش کی۔
تقریب میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی صدر افضل بٹ بھی موجود تھے۔



