تازہ ترین
دروش: جنگلاتی مصنوعات کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد، حکم نامہ جاری

چترال/اسسٹنٹ کمشنر دروش بلال ناصر نے سب ڈویژن میں جنگلاتی مصنوعات کی غیر قانونی کٹائی، اسمگلنگ اور ترسیل روکنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت فوری پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حکم نامے کا مقصد قیمتی جنگلات کا تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (ایس ڈی ایم) دروش کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سب ڈویژن کی حدود میں ٹمبر، جلانے کی لکڑی اور دیگر جنگلاتی مصنوعات کی ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی گاڑیوں، بیل گاڑیوں اور دیگر تمام ذرائع مواصلات پر لاگو ہوگی۔



