تازہ ترین
گرم چشمہ روڈ ماکھاڑ بوغدو کے مقام پر کل رات سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

گرم چشمہ (نمائندہ) کل کی ہلکی برف باری کے بعد رات دس بجے سے گرم چشمہ روڈ اب تک بند ہے۔ ماکھاڑ بوغدو کے مقام پر برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے بند روڈ کی وجہ سے وادی گرم چشمہ کی 40 ہزار کی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ اتنا وقت گزرنے کے باوجود گرم چشمہ کھولنے کی این ایچ اے حکام کی طرف سے کوئی کوشش کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ جبکہ برفانی تودے کے دونوں سائیڈ پر سینکڑوں گاڑیاں کئی گھنٹوں سے کھڑی ہوئی ہیں۔
گرم چشمہ کے عوام نے این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد سڑک کھولنے کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لاجاسکے۔ اور عوام سے بھی گزارش کی جاتی ہے کہ غیر سفر سے گریز کریں تاکہ روڈ کی بندش سے سفر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




