تازہ ترین

خطیبِ شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان کا جمعۃ الوداع کا روح پرور خطاب

​چترال (بشیرحسین آزاد)شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے جمعۃ الوداع کے مبارک موقع پر ایک جامع اور فکر انگیز خطبہ ارشاد فرمایا، جس میں انہوں نے رمضان المبارک کے فلسفے، معاشرتی اصلاح اور نوجوانوں کی تربیت پر خصوصی زور دیا۔
​مولانا خلیق الزمان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ اور پرہیزگاری کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عبادت اور نیکی کا جو جذبہ رمضان میں نظر آتا ہے، اسے عید کے بعد بھی پورا سال برقرار رکھنا اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے نہایت سادہ اور مدلل انداز میں واضح کیا کہ تزکیہ نفس ہی اسلام کی اصل روح ہے۔
​خطیبِ شاہی مسجد نے علاقے میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور نوجوانوں میں ون ویلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی کہ
​اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہرگز نہ دیں۔
​اولاد کی تربیت پر توجہ دیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔​غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ معاشرے کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
​اس موقع پر انہوں نے چترال پولیس اور ڈی پی او چترال کی جانب سے ون ویلنگ اور کم سن بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم اور چیکنگ اقدامات کو سراہا اور پولیس حکام کے لیے دعائیں بھی کیں۔
​مولانا صاحب نے اپنے خطاب میں خواتین اور بیٹیوں کو حیا اور وقار کے اسلامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ایک صالح اور مہذب معاشرے کی بنیاد شرعی حدود اور اسلامی اقدار کے احترام میں پوشیدہ ہے۔
​​ اختتام پر ایک پُر اثر دعا کروائی گئی جس میں امتِ مسلمہ کی سربلندی، ملک کی سلامتی اور معاشرتی اصلاح کے لیے خصوصی التجا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button