تازہ ترین

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن اور دیگر افسران کا دیدار گاہ لٹکوہ کا جوائنٹ سکیورٹی وزٹ

 

افسران نے پرنس رحیم آغا خان کے متوقع دورہ لوئر چترال کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ احمد عیسی، میجر اشرف چترال سکاوٹس ، ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ SI امتیاز احمد ، اے جی او سپیشل برانچ جہانزیب احمد ، سکیورٹی کوارڈینیٹر اسماعیلی ریجنل کونسل انور بیگ پریذیڈنٹ اسماعیلی کمیٹی جمیل احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال عتیق الرحمن اور دیگر افسران نے دیدار گاہ دروشپ کا معائنہ کیا۔ دورے کا مقصد متوقع دورہ پرنس رحیم آغا خان کے حوالے سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے دیدار گاہ دروشپ کے مختلف حصوں، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا کہ لوئر چترال پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، جبکہ اہم شخصیات کے دوروں کے دوران خصوصی سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button