تازہ ترین
چترال کے عوام نے اپنی روایتی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مغزز مہمان کا روایتی انداز میں استقبال کرکے اپنے روایت کو برقرار رکھا،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ


وزیر اعظم کے دورہ چترال کے سلسلے میں ان کے مشیر انجینئر امیر مقام کا بھی شکریہ اد ا کرتے ہیں جس نے اس دورے کو ممکن بنایا ۔ ضلع ناظم نے وزیر اعظم کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں تمام سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے تنظیموں پریس کلب، تجار یونین، بار ایسوسی ایشن، ڈرائیورز یونین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہاکہ اس کامیابی میں سب نے برابر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے اپنی روایتی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مغزز مہمان کا روایتی انداز میں استقبال کرکے اپنے روایت کو برقرار رکھا۔