230

چترال کے عوام نے اپنی روایتی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مغزز مہمان کا روایتی انداز میں استقبال کرکے اپنے روایت کو برقرار رکھا،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا چترال کے چوتھے دورے پر آنے اور ان کے مطالبے پر چترال میں ڈھائی سو بستروں کی ہسپتال اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دینے اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے لئے 20کروڑ روپے کی گرانٹ دینے پر شکریہ اد ا کرتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی چترال کے مسائل ان کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔ ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور ، تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس ، ممبران ضلع کونسل مولانا جمشید احمد، مولانا عبدالرحمن، مفتی محمود الحسن ، تحصیل کونسل کے ممبران محمد شریف، نذیر احمد، خان حیات اللہ خان اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1وزیر اعظم کے دورہ چترال کے سلسلے میں ان کے مشیر انجینئر امیر مقام کا بھی شکریہ اد ا کرتے ہیں جس نے اس دورے کو ممکن بنایا ۔ ضلع ناظم نے وزیر اعظم کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں تمام سیاسی جماعتوں ، سول سوسائٹی کے تنظیموں پریس کلب، تجار یونین، بار ایسوسی ایشن، ڈرائیورز یونین اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہاکہ اس کامیابی میں سب نے برابر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے اپنی روایتی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے مغزز مہمان کا روایتی انداز میں استقبال کرکے اپنے روایت کو برقرار رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں