Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے بی کام کے نتائج کا اعلان ۔سرکاری کالج چھاگیا

چترال( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے بی کام کے سالانہ امتحان برائے2016کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسزچترال کے طالب علم شفیق الرحمٰن نے رول نمبر 0321کے تحت 1400میں سے 969نمبر لیکر یونیورسٹی بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اِسی کالج کے طلبہ زاہد جمال نے رول نمبر275اوراحمد اعظم نے رول نمبر287کے تحت بالترتیب939اور930نمبرلیکر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیا۔مذکورہ امتحان میں مجموعی طور پر 384امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 108امیدوار کامیاب قرار پائے ۔یوں کامیاب کا تناسب29فیصد رہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button