تازہ ترین
یون اینڈ ویلیز دویلپمنٹ پروگرم نے لوک ورثہ اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز کالاش ہنڈی کرافٹ کی نمائش کا انعقاد کیا


نے ڈائریکٹر یو نیسکو اور یونانی ایمبسڈر کی طرف سے کالاش تہذیب و ثقافت کیلئے اقدامات کرنے کے جذبے کے اظہار پر اُن کی تعریف کی ۔ اس موقع پر کالاش لینگویج اینڈ کلچر ڈویلپمنٹ آفیسر لوک رحمت نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اور کالاش قبیلے کی تاریخی اہمیت وحیثیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پراجیکٹ کے ذریعے اے وی ڈی پی کالاش زبان کی تین کتابین جن میں لوک کہانی اور ضرب المثل شامل ہیں مختصر وقت میں ترتیب دینے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور کالاش مذہبی گیتوں کو جمع کیا گیا ہے ۔ اور اہمیت کے حامل گیتوں کو معدوم ہونے سے بچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ نمائش کے پہلے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے کالاش ہنڈی کرافٹ میں دلچسپی لی ۔ اور خریداری کی ۔ شرکاء نے نمائش کو بہت سراہااور دارالخلافہ اسلام آباد میں اس قسم کی نمائش کو کلچرکے فروغ و تحفظ اور لوگوں کیلئے مختلف مذاہب و ثقافت سے آگہی حاصل کرنے کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ۔