Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یون اینڈ ویلیز دویلپمنٹ پروگرم نے لوک ورثہ اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز کالاش ہنڈی کرافٹ کی نمائش کا انعقاد کیا

چترال( محکم الدین )ایون اینڈ ویلیز دویلپمنٹ پروگرم ( اے وی ڈی پی ) نے جمعہ کے روز لوک ورثہ اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس کے پہلے روز کالاش ہنڈی کرافٹ کی نمائش کا انعقاد کیا ۔ یونانی ایمبسڈر ڈیمیٹرس لوئٹس ( Dimitrios Loitos)اور ڈائریکٹر یونیسکو محترمہ ویبیکے جانسن ( Vibeke Jensen) نے فیتہ کاٹ کر نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کالاش مردوخواتین اور مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ڈائریکٹر یونیسکو نے خطاب کرتی ہوئی کہا ۔ کہ کالاش تہذیب و ثقافت انتہائی قدیم اور اہمیت کی حامل ہے ۔ اسی بنا پر یو نیسکونے اس تہذیب کے تحٖفظ اور فروغ دینے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ اور کالاش ثقافتی ملبوسات کو ترقی دینے کیلئے ہنڈی کرافٹ ڈویلپمنٹ اور فوڈ پراسسنگ پر کاکام شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ اس تہذیب کو بچانے کیلئے سب سے بہتر کام مقامی کمیونٹی کے لوگ ہی کر سکتے ہیں ۔ اور ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ کالاش کمیونٹی خود اس کے تحفظ کیلئے میدان میں آچکی ہے ۔ اور ہم ان کی کوششوں سے اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں ۔ یونانی ایمبسڈر نے کہا ۔ کہ ہمارے کالاش کمیونٹی کے ساتھ گہرے مراسم ہیں ۔ ہماری سب سے پہلی کوشش یہ ہوگی ۔ کہ ہم اس قدیم تہذیب و ثقافت کو محفوظ کریں ، گو کہ پاکستان میں کلچر کے حوالے سے بہت تضاد پایا جاتا ہے ۔ ہم نے 2009تک کالاش لوگوں کیلئے بہت کام کیا ہے ۔ اور ہم آیندہ بھی ان کیلئے مزید کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔ قبل ازین منیجر اے وی ڈی پی وزیر زادہ نے خطاب کرتے ہوئے دونوں مہمانوں اور تما م دیگر مندوبین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ انتہائی مختصر دعوت پر اس سمینار اور نمائش میں شرکت کالاش لوگوں کے ساتھ آپ کیطرف سے محبت کا کھلا اظہار ہے ۔ اور ہم دل سے آپ کے خلوص کی قدر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یونان کی حکومت اور عوام نے کالاش کمیونٹی کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ اورکالاش وادیوں میں اتھاناسی کے انفراسٹرکچر سے لے کر تعلیم و ثقافت کی ترویج تک کام انجام پائے ۔ جن کیلئے ہر کالاش بچے بوڑھے اور مردو خواتین کے دل میں احترام موجود ہے ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ کلاش قبیلے کے اس قدیم مذہب کی بقا کا سہرا مقامی مسلمان کمیونٹی کے سر ہے ۔ جنہوں نے ان کے جان و مال اور تہذیب و تمدن کو محفوظ بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے کبھی بھی اقلیت ہونے کا احساس نہیں کیا ۔ اور یہ اسی لئے ہے ۔ کہ مسلمان ہمیں یکسان احترام دیتے ہیں ۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کی طرف سے کالاش لینگویج اینڈ کلچر پریزویشن پراجیکٹ کیلئے مالی تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں img_0335-2-1280x889نے ڈائریکٹر یو نیسکو اور یونانی ایمبسڈر کی طرف سے کالاش تہذیب و ثقافت کیلئے اقدامات کرنے کے جذبے کے اظہار پر اُن کی تعریف کی ۔ اس موقع پر کالاش لینگویج اینڈ کلچر ڈویلپمنٹ آفیسر لوک رحمت نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اور کالاش قبیلے کی تاریخی اہمیت وحیثیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پراجیکٹ کے ذریعے اے وی ڈی پی کالاش زبان کی تین کتابین جن میں لوک کہانی اور ضرب المثل شامل ہیں مختصر وقت میں ترتیب دینے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور کالاش مذہبی گیتوں کو جمع کیا گیا ہے ۔ اور اہمیت کے حامل گیتوں کو معدوم ہونے سے بچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ نمائش کے پہلے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے کالاش ہنڈی کرافٹ میں دلچسپی لی ۔ اور خریداری کی ۔ شرکاء نے نمائش کو بہت سراہااور دارالخلافہ اسلام آباد میں اس قسم کی نمائش کو کلچرکے فروغ و تحفظ اور لوگوں کیلئے مختلف مذاہب و ثقافت سے آگہی حاصل کرنے کیلئے انتہائی ضروری قرار دیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button