تازہ ترین
آغا خان ہائی سکول اویرک میں یوم والدین کی شاندار تقریب کا انعقاد


صلاحیتوں کے شاندار مظاہرے پیش کئے اور یہ ثابت کر دیا کہ ان میں بہترین تخلیقی اور اختراعی صلاحیتیں موجود ہیں جن کے زریعے وہ مقابلے کے اس دور میں کسی بھی چلینچز کا مقابلہ کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔ طلبا و طالبات کی شاندار کارکردگی پر حاضریں نے دل کھول کر داد و تحسین پیش کیں اور انتہائی دلچسپی سے پروگرام سے لطف اندوز ہوئے ۔ سکول ہیڈ شیر ولی شاہ نے معزز مہمانوں اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔انہون نے اپنی تقریر میں سکول کے روزمرہ کے تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے طلباو طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں مذید بہتری لانے کے لئے اے۔کے۔ای۔ایس سکولوں کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا تاکہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے مگن آغا خان ایجوکیشن سروس کے Vision اور Mission کو کامیابی سے آگے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آغا خان سکول اویرک وادی انجیگان کا ایک بہترین ماڈل سکول کے طور پر ابھرے گا اور اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک بہترین ادارہ ثابت ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم۔پی۔اے سلیم خان نے سکول کے طلباو طالبات کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور تبدیلی اور انتہائی سخت مقابلے کا دور ہے ، اور مقابلے کے اس دور میں اس قسم کے تقاریب کا انعقاد انتہائی ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ہم کوالٹی ایجوکیشن پر کام کررہے ہیں آ ج کا یہ پروگرام اس بات کا مظہر ہے کہ آغا خان ایجوکیشن سروس معیاری تعلیم فراہم کرنے والا صف اول کا ادارہ ہے اور جو کچھ آج ہم اس تقریب میں دیکھ رہے ہیں یہ سب کچھ معیاری تعلیم کے حوالے سے AKES,P کے انتھک کوششوں کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے سکول کے نئے کمروں کی تعمیر کے لئے زمیں کی خریداری کے لئے کمیونٹی کے معتبرات سے تعاون کی اپیل کی اور زمیں کی خریداری کے لئے اپنی طرف سے رقم کی فراہمی کا اعلان کیا۔ اس کے علاو ہ انہوں نے سال 2017 کے سالانہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اول نمبر انے والے طلباو طالبات کے لئے 50000(پچاس ہزار) اور دوسرے اور تیسرے نمبرز پر انے والوں کو بالترتیب 35000 ہزار اور 20000 روپے انعام دینے کا بھی وعدہ کیا۔