Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آغا خان ہائی سکول اویرک میں یوم والدین کی شاندار تقریب کا انعقاد

گرم چشمہ( فرہاد خان۔ )۔ آغا خان ہائی سکول اویرک میں مورخہ 14 اکتوبر 2016 کو یوم والدیں کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر بہبود آبادی ایم ۔ پی۔ اے سلیم خان تھے جبکہ صدر ات کے فرا ئض ریٹائرڈ استاد اسحاق الدین نے انجام دی ۔تقریب میں اے۔ کے ۔ای ۔ایس۔ سکولز کے سکول ہیڈز، ناظمیں اور کونسلرز، گورنمنٹ اور کمیونٹی بیسڈ سکول اور کالج کے پرنسپل صاحبان ،سکول ایس۔ایم۔سی۔کے کنوینئر اور ممبران ، عمائدین علاقہ ، بڑی تعداد میں والدین اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کیں ۔ پروگرام کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پروگرام میں کلاس ۔PP3سے لیکر جماعت دہم تک کے طلباو طالبات نے پھر پور حصہ لیا۔ اور مختلف النوع اقسام کے ائٹمزپیش کیں ۔ جس میں انگریزی اور اُردو زبان میں تقاریر ، ٹیبلوز، پیروڈی گانے، قوالی، ملی نغمے ، اور ڈرامے شامل تھے۔ان مختلف النوع پروگرامز کے زریعے سکول کے طلبا و طالبات نے اپنی  14689775_1631694897121747_130349064_oصلاحیتوں کے شاندار مظاہرے پیش کئے اور یہ ثابت کر دیا کہ ان میں بہترین تخلیقی اور اختراعی صلاحیتیں موجود ہیں جن کے زریعے وہ مقابلے کے اس دور میں کسی بھی چلینچز کا مقابلہ کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں ۔ طلبا و طالبات کی شاندار کارکردگی پر حاضریں نے دل کھول کر داد و تحسین پیش کیں اور انتہائی دلچسپی سے پروگرام سے لطف اندوز ہوئے ۔ سکول ہیڈ شیر ولی شاہ نے معزز مہمانوں اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔انہون نے اپنی تقریر میں سکول کے روزمرہ کے تعلیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے طلباو طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں مذید بہتری لانے کے لئے اے۔کے۔ای۔ایس سکولوں کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا تاکہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے مگن آغا خان ایجوکیشن سروس کے Vision اور Mission کو کامیابی سے آگے بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آغا خان سکول اویرک وادی انجیگان کا ایک بہترین ماڈل سکول کے طور پر ابھرے گا اور اعلی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا ایک بہترین ادارہ ثابت ہوگا۔
14699640_1631694913788412_781651857_oتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم۔پی۔اے سلیم خان نے سکول کے طلباو طالبات کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور تبدیلی اور انتہائی سخت مقابلے کا دور ہے ، اور مقابلے کے اس دور میں اس قسم کے تقاریب کا انعقاد انتہائی ناگزیر اور وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ہم کوالٹی ایجوکیشن پر کام کررہے ہیں آ ج کا یہ پروگرام اس بات کا مظہر ہے کہ آغا خان ایجوکیشن سروس معیاری تعلیم فراہم کرنے والا صف اول کا ادارہ ہے اور جو کچھ آج ہم اس تقریب میں دیکھ رہے ہیں یہ سب کچھ معیاری تعلیم کے حوالے سے AKES,P کے انتھک کوششوں کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے سکول کے نئے کمروں کی تعمیر کے لئے زمیں کی خریداری کے لئے کمیونٹی کے معتبرات سے تعاون کی اپیل کی اور زمیں کی خریداری کے لئے اپنی طرف سے رقم کی فراہمی کا اعلان کیا۔ اس کے علاو ہ انہوں نے سال 2017 کے سالانہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں اول نمبر انے والے طلباو طالبات کے لئے 50000(پچاس ہزار) اور دوسرے اور تیسرے نمبرز پر انے والوں کو بالترتیب 35000 ہزار اور 20000 روپے انعام دینے کا بھی وعدہ کیا۔
پروگرام کے صدر محفل معروف سماجی شخصیت اور بزرگ استاز جناب اسحاق الدیں صاحب نے اسکول کی تاریخ بیان کی اور آغا خان ایجوکیشن سروس کی تعاون اور مدد کو سراہا، انہوں نے سکول کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی ، اور خاص کر انگریزی بول چال کی تعریف کی اور اس عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ پروگرام میں والدیں کی طرف سے AKES کے سابق استاز اختبار شاہ نے تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ سکول منیجمنٹ کمیٹی کے کنوینر جناب نظام الدیں صاحب نے معیاری تعلیم اور انگریزی زبان کے استعمال پر زور دیا اور AKES کی جانب سے مالی مدد و اعانت پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ۔مقریریں نے جی۔ایم۔اے۔کے۔ای۔ایس۔چترال خوش محمد کی سکول کی ترقی کے لئے مرمت اور دیگر کاموں کے سلسلے میں اس کی بھرپور تعاوں اور مدد کی تعریف کیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائندہ بھی کمیونٹی اور سکول کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ آغا خان ہائی سکول کے ہیڈ میران شاہ نے بھی پروگرام سے خطاب کیا اور ادارے کی پالیسی کے حوالے سے حاضریں کو اگاہ کیا۔ پروگرام سے دیگر مقرریں نے بھی خطاب کیا انہون نے اپنے تقاریر میں طلباو طالبات کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا،اور سکول کے تمام اساتذہ کرام کی سخت محنت کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سکول میں ایک بہتریں تعلیمی ادارے کے طور پر ابھرے گا۔پروگرام میں BHU ہیڈ فدا حسین نے Health and Hygine کے حوالے سے حاضریں کو اگاہ کیا انہوں نے حاضریں کو صحت اور صفائی کے حوالے سے مفید مشورے بھی دیئے۔
طلباو طالبات کی نصابی اورغیر نصابی سرگرمیوں کو مذید تقویت اور نکھار نے کے لئے مختلف stake holders کے درمیان تعاون انتہائی ناگزیر عمل ہے جس کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں اور آج کا یہ پروگرام ان تمام stake holders کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرے گا۔ اس تقریب کی کامیابی میں سکول کے اساتذہ کی ٹیم ورک کا عمل دخل ہے جس کی وجہ سے آج کے اس شاندار پروگرام کا انعقاد ممکن ہوا ۔ پروگرام میں شامل تمام والدیں نے سکول کی کارکرگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سکول میں انگریزی بول چال اور دیگر مثبت تبدیلیوں پر سکول ہیڈ اور تمام اساتذہ کرام کی انتھک محنت کو سراہا۔ پروگرام کے آخر میں سکول ہیڈ نے تمام حاضریں پروگرام کا پروگرام میں شرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام کی اسپانسر شب سرحد رورل سپورٹ پروگرام (Take a child to School) نے کی جبکہ اس پروگرام کے انعقاد میں آج الیکٹرانکس گرم چشمہ نے بھی سکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button