237

پیپلزپارٹی حزب اختلاف میں ہونے کے باوجودچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیئرمین ڈیڈک وممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے گرم چشمہ میں واٹرسپلائی کی افتتاح کے موقع پرعلاقے کے عمائدین ،پارٹی ورکرز،منتخب ویلج کونسل کے چیئرمین اورکونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گرم چشمہ بازاراورآس پاس کے دیہات کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن چترال کے زیرنگرانی 14,500ملین روپے کی لاگت سے بنائے گے واٹرسپلائی کے افتتاح کے موقع پرکہاکہ پاکستان 20161015_104856پیپلزپارٹی حزب اختلاف میں ہونے کے باوجودچترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔انہوں نے وٹرسپلائیزکی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ اٹانی میں 3کروڑ50لاکھ روپے،ڑاوی میں2کروڑ50لاکھ ،کاڑدام دروش میں80لاکھ روپے،گفتی گرم چشمہ میں50لاکھ،اغوتی40لاکھ اور22کروڑروپے دروش واٹرسپلائی اسکیموں پرکام جاری ہیں اس طرح محکمہ تعلیم اورمحکمہ صحت کے حوالے سے بھی بہت کام کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ساڑھے سات سال کے دوران کم ازکم 200مساجداور150سے زائددینی مدارس کی مرامت کے لئے لاکھوں کے حساب سے فنڈزدے چکے ہیں 20161015_111555پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ برابری کی بنیاد پرکام کررہے ہیں اس میشن کوجاری رکھتے ہوئے ہم بھی سیاست سے بالاترہوکرچترال کی ترقی میں ہرممکن کوشش کررہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ تبدیلی کے دعویٰ دارعوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پرکاکام ہوچکے ہیں۔انہوں پی ٹی آئی کے سابق صدر عبدالطیف کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ خود کام کرنے کے بجائے میرے خلاف گرم چشمہ میں جلسے کررہے ہیں۔عوامی مسائل حل کرنے بجائے ہمارے کاموں میں روکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی اورغریب عوام کی جماعت ہے تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان اورجمہوریت کیلئے پارٹی نے جان کی قربانیاں بھی دی ہیں ۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشیرخان یڈوکیٹ،نائب خطیب جماعہ مسجد گرم چشمہ مولانافتح الرحمن چیئرمین نادرشاہ،کونسلرنواب خان ،نیت علی،امیرہزار،لوکل کونسل گرم چشمہ کے پریذیڈنٹ فضل حمید،محمدصادق ،اوردیگرمقریرین نے ایم پی اے سلیم خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کئے۔وی سی نائب ناظم میرمعات نے سلیم خان کی کارکردگی سے متاثرہوکرپاکستان تحریک انصاف کوخیرباد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں