تازہ ترین
آغان ایجوکیشن چترال میں کوالٹی ایجوکیشن میں حکومت کی مددکررہے ہیں،چیف سیکرٹریخیبرپختونخواعابد سعید


بجائے محدود نشستوں پر بہتر تدریس کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نادار طلباء و طالبات کو فیس میں رعایت دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ آغان ایجوکیشن چترال میں کوالٹی ایجوکیشن میں حکومت کی مددکررہے ہیں۔اس پرموقع آغاخان ایجوکیشن کے جنرل منیجر(ر)بریگیڈرخوش محمدخان نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن کے کل 45تعلیمی ادارے چترال میں کام کررہے ہیں جن میں دوہائیرسیکنڈری سکول بچوں کے لئے سین لشٹ میں اوربچیوں کے لئے کوراغ میں جدیدکوالٹی ایجوکیشن دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان میں 110سالوں سے تعلیم کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اگرصوبائی لیول پرہماری خدما ت کی ضرورت پڑی تومیں اپنے ہائی اپ سے بات کرکے یقینی بناؤنگا۔اس موقع پر ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمدورائچ اورآغاخان ایجوکیشن سروس کی کارگردگی کوخراج تحسین پیش کئے ۔