تازہ ترین
صوبائی حکومت کی بلدیاتی اداروں کے ساتھ سر د مہری اور غیر سنجیدہ روئیے کے باوجود ضلعی حکومت نے اپنی بساط بھر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے،مغفرت شاہ
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بلدیاتی اداروں کے ساتھ سر د مہری اور غیر سنجیدہ روئیے کے باوجود ضلعی حکومت نے اپنی بساط بھر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے اور تمام علاقوں کو مساویانہ بنیادوں پر توجہ دی جارہی ہے اورہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم عوام میں سے ہیں ، عوام کے اندر ہی رہیں گے اور ان کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ رہنے کا گر بھی جانتے ہیں۔موڑکھو کے موردیر میں گسوٹی گراونڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر




