Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

صوبائی حکومت کی بلدیاتی اداروں کے ساتھ سر د مہری اور غیر سنجیدہ روئیے کے باوجود ضلعی حکومت نے اپنی بساط بھر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے،مغفرت شاہ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بلدیاتی اداروں کے ساتھ سر د مہری اور غیر سنجیدہ روئیے کے باوجود ضلعی حکومت نے اپنی بساط بھر عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے اور تمام علاقوں کو مساویانہ بنیادوں پر توجہ دی جارہی ہے اورہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہم عوام میں سے ہیں ، عوام کے اندر ہی رہیں گے اور ان کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ رہنے کا گر بھی جانتے ہیں۔موڑکھو کے موردیر میں گسوٹی گراونڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر

Exif_JPEG_420
Exif_JPEG_420

مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موڑکھو میں گزشتہ سال سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر یہاں بحالی کے کاموں کے لئے ایک انٹگریٹڈ پراجیکٹ کا آغاز کیا جار ہا ہے جس کے لئے ضلعی حکومت نے طویل جدوجہد کی ہے اور اس پراجیکٹ کے تحت تمام سیلاب برد انفراسٹرکچروں کی بحالی ممکن ہوسکے گی جبکہ موژگول کے مقام پر آرسی سی ٹرک ایبل پل کی تعمیر بھی ضلعی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ موردیر کے تاریخی اور خوب صورت گاؤں کو سابق ایم پی اے ذین العابدین اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل امیر خان جلالی جیسے شخصیات کا جنم بھومی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور اس گاؤں میں اتحاد واتفاق کا مثال بھی ہر گاؤں میں دیا جاتا ہے۔ضلع ناظم نے کہاکہ اس گراونڈ کی توسیع پر دس لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں اور بھی مزید فنڈز کی ضرورت پڑنے پر ضلعی حکومت فراہم کرے گی تاکہ یہاں ایک معیاری پلے گراونڈ نوجوان نسل کو میسر ہوسکے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ل ئے دس دس ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کے لئے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے موڑکھو سے ممبر مولوی جاوید حسین، یونین کونسل موردیر کے نائب ناظم غلام سرور اور دوسرے عمائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کو موردیر ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد وریجون ٹیم سے جیت کر ٹرافی حاصل کرلی۔ مقررہ وقت میں دو گولوں سے برابر رہنے پر فیصلہ پینلٹی کک کے ذریعے ہوا جس میں موردیر کی ٹیم نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button