تازہ ترین
پیپلز پارٹی نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اہمیت دی ۔ اور مشکلات سے دوچار لوگوں کے مسائل حل کرنا پی پی پی کے رہنماؤں کی اولین ترجیح ہے،ایم پی اے سلیم خان


بطور ایم پی اے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اور کہا ۔کہ ارندو ایک دور اُفتادہ سرحدی یوسی ہے ۔ جس کے مسائل حل کرنے پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔ سلیم خان نے اس موقع پر 140خاندان کے افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر وی سی ناظم ملک حاجی غازی ، سید گلاب ، بادشاہ خان اور میرزہ خان وغیرہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اُنہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر شمولیت کرنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترقی اور اُس کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور سپورٹ کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ ایم پی اے سلیم خان کمسئے روڈ کیلئے مجموعی طور پر 30لاکھ اور واٹرسپلائی سکیم کیلئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ جس پر مقامی لوگوں نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔