186

پیپلز پارٹی نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اہمیت دی ۔ اور مشکلات سے دوچار لوگوں کے مسائل حل کرنا پی پی پی کے رہنماؤں کی اولین ترجیح ہے،ایم پی اے سلیم خان

چترال( ڈیلی چترال نیوز) ایم پی اے چترال چیرمین ڈیڈک اور پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے رہنما سلیم خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اہمیت دی ۔ اور مشکلات سے دوچار لوگوں کے مسائل حل کرنا پی پی پی کے رہنماؤں کی اولین ترجیح ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مشکلات اور مسائل سے دوچار لوگ پیپلز پارٹی کو اپنا پارٹی سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان سرحدی گاؤں ارندو میں ایک بڑے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکناں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ارندو کے عوام کا پیپلز پارٹی کے ساتھ بہت مضبوط رشتہ ہے ۔ اور ہم اس باہمی تعلق کو مزید پائیدار بنانا چاہتے ہیں ۔ آپ نے یوسی ارندو میں 20161118_142422بطور ایم پی اے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اور کہا ۔کہ ارندو ایک دور اُفتادہ سرحدی یوسی ہے ۔ جس کے مسائل حل کرنے پر بھر پور توجہ دی جائے گی ۔ سلیم خان نے اس موقع پر 140خاندان کے افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے پر وی سی ناظم ملک حاجی غازی ، سید گلاب ، بادشاہ خان اور میرزہ خان وغیرہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور اُنہیں مبارکباد دی ۔ اس موقع پر شمولیت کرنے والوں نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ۔ کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ترقی اور اُس کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور سپورٹ کرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کا ر لائیں گے ۔ ایم پی اے سلیم خان کمسئے روڈ کیلئے مجموعی طور پر 30لاکھ اور واٹرسپلائی سکیم کیلئے 15لاکھ روپے کا اعلان کیا ۔ جس پر مقامی لوگوں نے اُن کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں