253

ایجوکیشن کے افسران کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے سکول موری لشٹ کے پرائمیر ی پورشن میں چوکیدار کی اسامی پر تنازعے نے شدت اختیار کرلی ہے،اسرارایوب

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ویلج کونسل موری بالا کے ناظم اسرار ایوب نے کہا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی ہٹ دھرمی اور ضد کی وجہ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ کے پرائمیر ی پورشن میں چوکیدار کی اسامی پر تنازعے نے شدت اختیار کرلی ہے کیونکہ کسی بھی کلاس فور کی خالی اسامی کو کمیونٹی کے ساتھ محکمہ تعلیم کے معاہدے کے مطابق مقامی افراد کو دیاجانا چاہئے اور دوسرے گاؤں سے تعلق رکھنے والے کو کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے ڈی۔ ای۔ او پر واضح کردیاہے کہ اب بھی مسئلے کو سلجھانے کے وقت ضائع نہ کیاجائے اور مقامی گاؤں کے افراد کو خالی شدہ کلاس فور کی پوسٹ پر تقرر کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی کمیونٹی اور محکمہ تعلیم کے درمیاں چپقلش کی وجہ سے پرائیمری پورشن کے ڈیڑھ سو سے ذیادہ طلباء گزشتہ چار دنوں سے سکول کی بندش سے متاثر ہورہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں