232

ایس آر ایس پی کے ایجوکیشن سے متعلق پراجیکٹ میں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو ایوارڈ دینے کی ایک تقریب

چترال (نمائندہ ڈیلی نیوز) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کے ایجوکیشن سے متعلق پراجیکٹ میں خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کو جمعہ کے روز ایوارڈ دینے کی ایک تقریب میں مقامی کمیونٹی نے ٹیک اے چائلڈ ٹو سکول پراجیکٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کسی وجہ سے سکول میں داخلے سے رہ جانے والے بچوں کی انرولمنٹ میں انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (مردانہ ) حاجی حنیف اللہ، ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد، محکمہ ایجوکیشن کے فوکل پرسن شہزاد ندیم ، پراجیکٹ کوارڈینیٹر عبادالرحمن اور دوسروں نے کہابرٹش کونسل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کے ذریعے چترال جیسے دورافتادہ ضلعے میں ان بچوں کی مستقبل کو تاریکی میں ڈوبنے سے بچایا گیا جوکہ علم کی روشنی سے محروم ہونے والے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی رضاکاروں کی دن رات محنت اور کوشش کے بغیر اس پراجیکٹ کے ذریعے کامیابی کا حصول ممکن نہ تھا۔ اس موقع پر رضاکاروں میں شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں