179

قرارداد۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال

آج مورخہ 17دسمبر 2016ء کو پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے کارکنا ن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت وور محمد ناظم ویلج کونسل پرواک ،بونی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے جیالا کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کارکنان نے اپر چترال میں پاکستان پیپلز پارٹی کو منظم اور ناقابل تسخیر جماعت بنانے کے لئے متفقہ طورپر چند اصولی فیصلے کئے ۔
یہ کہ ماہ اگست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی تنظیمی قیادت نے دورہ چترال کے موقع پر پارٹی کارکنا ن کے سامنے یہ تجویز رکھی تھی کہ ضلع چترال ایک وسیع وعریض اور صوبہ نما ضلع ہے اس کی دشوار گزاری اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ضلع تنظیمی لحاظ سے دو حصوں یعنی اپر چترال اور لوئر چترال میں تقسیم کیاجائے اپر چترال کے کارکنان نے صوبائی قیادت کے اس فیصلے کو وسیع تر پارٹی مفاد میں ایک بہتر ین فیصلہ قرار دے کر تسلیم کیاتھا اور اس کے تحت ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن میں اپر چترال کے مختلف امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیاتھا ۔ تاحال اپر چترال کے پارٹی کارکنان ان انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے نمائندوں کے نوٹیفیکشن کے منتظر ہیں ۔ جبکہ دوسری طرف پارٹی کے اندر موجود چند مفاد پرست عناصر اپنے اثر ورسوخ استعمال کرکے اس جمہوری عمل اورکارکنان کی رائے کو یکسر مسترد کرکے خود کو گزشتہ کی طرح کارکنان کے اوپر مسلط کرنا چاہتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت پارٹی مفادمیں نہیں ہے ۔ اور نہ ہی اپر چترال کے کارکنان اس یک طرفہ فیصلے کو ماننے کے لئے تیار ہیں۔ اجلاس میں اپر چترال کے پارٹی کارکنان پر مشتمل ایک وفدتشکیل دی گئی جو کہ اپر چترال کے مسائل اور پارٹی کے اندر موجود تنظیمی تحفظات سے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کرئینگے ۔

فقط صدر مجلس
وورمحمد
ناظم ویلج کونسل پرواک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں