181

پشاور، ضلعی نرس ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں پریس کانفرنس

ضلعی نرس ایسوسی ایشن نے صوبائی حکومت کے آگے سروس سٹرکچر اور پروفیشنل الاؤنس سمیت کئی مطالبات سامنے رکھ دئے ہیں۔ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پروفیشنل ہیلتھ آلاؤنس اور سروس سٹرکچر ہمارے بنیادی مسائل ہیں جو کہ کئی دفعہ صوبائی حکومے کے سامنے رکھ دئے گئے ہیں لیکن حکومت کئی بار وعدے کرکے منکر گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسز کیساتھ غیرمناسب رویہ رکھتے ہیں اور اپنی زمہ داریاں بھی نہیں نبھا رہے ۔ اس بارے نرس صبیحہ نے ٹی این این کو بتایا ” ہم بھی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا حصہ ہیں ہمیں بھی ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس ملنا چاہئے ہمارا بھی سروس سٹرکچر ہونا چاہئے جیسا کہ پورے پنجاب میں ہے”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں