360

گورنمنٹ مڈل سکول سوریچ ریچ میں ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقد،طلباء وطالبات کے علاوہ علاقہ کے علماء،عمائدین اورخواتین نے کثیرتعداد میں شرکت

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ادارہ برائے تعلیم واہنرای ایس ای ایف کے زیراہتمام گورنمنٹ مڈل سکول سوریچ ریچ میں ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس منعقدہوئی ،اس کانفرنس میں طلباء وطالبات کے علاوہ علاقہ کے علماء،عمائدین اورخواتین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں سیرت النبی کے موضوع پرتقریری اورنعتیہ مقابلے کااہتمام کیاگیاتھاجس میں گورنمنٹ ہائی سکول ریچ،آغاخان سکول ریچ،پالاکوہ مڈل کالج ریچ اورگورنمنٹ مڈل سکول سوریچ کے طلباء طالبات نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔تقریری مقابلے میں جی ایچ ایس ریچ کے کلاس ششم کی طلبہ سعیدہ افشان نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نعت خوانی کے مقابلے میں پی ایم سی ریچ کے افسٹ ائیرکی طلبہ عابدہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔مہمانوں کوخوش آمدیدکہتے ہوئے ای ایس ای ایف کے صدرمحب الرحمن نے کہاکہ ادارہ ہذااپریل 2016ء سے علاقہ ریچ میں طلباء وطالبات کونصابی غیرنصابی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی میدان آگے لے جانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ادارے کامقصد علاقے میں تعلیم کے ذریعے لوگوں میں شعورپیدا کرناہے اس پروگرام میں ریچ کے مختلف سکولوں بہترین اساتذہ انتخاب کرکے اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے ایورڈدینے کااہتمام کیاگیاہے جن اساتذہ کرام بیسٹ ٹیچر2016دیاگیااُن میں سے جی ایچ ایس ریچ کے جمیل احمد،اے کے ای ایس ریچ کے رحمت ولی،پی ایم سی ریچ کے شاہ احمداورجی ایم ایس سوریچ کے محبوب الرحمان شامل ہیں۔پروگرام کے آخرمیں فورم کے مینجگ ڈائریکٹرسمیع اللہ نے اپنے خطاب میں آنے والے پروگراموں کے حوالے سے تفصلی بات کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ ہذا مارچ 2017سے باقاعدہ طورپر تفسیروترجمہ قرآن مجید کیرئرکولسلنگ ٹیلٹ ایورڈ،سیلکل ڈیویلپمنٹ فارووفن کوکیریرکمیشن سلف انسمنسٹ ٹیسٹ اورسپورٹس فیسٹیویل کااہتمام کرے گا۔آخرمیں انہوں نے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکیا کہ انہوں نے انتہائی سرد موسم میں پروگرام میں شرکت کرکے طلباو طالبات اورادارے کی حوصلہ افزائی فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں