251

جی او سی ملاکنڈڈویژن چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں حویلیاں میں طیارہ حادثہ میں جان بحق ہونے والوں لواحقین سے ملاقات

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) پاک آرمی کے سوات ڈویژن کے سربراہ (GOC)جنرل کمانڈنگّ فیسر میجر جنرل آصف غفور نے پیر کے روز طیارہ حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تغزیت کے لئے چترال کا یک روزہ دورہ کیا۔ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں حویلیاں میں طیارہ حادثہ میں جان بحق ہونے والوں لواحقین سے ملاقات کرکے اُن سے تغزیت کی اور اُن کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ حادثہ پاکستان کے لئے ایک بہت بڑے سانحے سے کم نہیں ہے اورپاک فوج غم کی اس گھڑی میں غم ذدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چھکنا ہے اور انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالٰی سے اپنی تعلق کو مضبوط کرے ۔اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدیں شاہ بھی موجود تھے۔جنرل آصف غفور نے طیارہ حادثہ کے دوران حویلیاں میں ریسکیو اپریشن اور چترال میں میتیوں کی ترسیل اور لواحقین کو حوالگی کے حوالے سے پاک فوج کی کارکردگی کے سراہا۔جان بحق ہونے والوں کے لواحقین شہزادہ فہام عزیز،ڈاکٹر سعد ملوک اور MPAسلیم خان نے بھی طیارہ سانحہ کے دوران پاک فوج کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں