Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جنگلات کے کٹاو اور گلیشرز کے قریب انسانی آبادیوں کی تعمیر پر پابندی لگائی جائے، اسمبلی میں قرارداد منظور

گلگت (فرمان کریم+نیوزپامیرٹائمز) ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان کی طرف سے ایوان میں جنگلات کے کٹاو اور گلیشئر ز کے قریب نئی آبادیوں پر پابندی لگانے اور ڈیموں کی مدت بڑھانے کے لئے متعدد تجاویز پر مشتمل دوقراردیں پیش کیں، جنہیں ایوان نے متفقہ طور پرمنظور کرلیا۔جبکہ ایم ڈبلوایم کے رکن اسمبلی حاجی رضوا ن کی طرف سے جنرل (ر) راحیل شریف کے خدمات پر انہیں خراج تحسین کی قراداد بھی متفقہ طور پر منظورکی گئی ۔ایوان میں بی این ایف کے قائد اور رکن اسمبلی نواز ناجی کی طرف سے گلگت بلتستان کے چراگاہوں کے متعلق پیش کی گئی قراداد کوبھی منظور کیا گیا۔

بعداذاں اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button