245

لواری ٹنل جون 2017تک ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کاڈیٹایتارکیاجائے ۔باقاعدہ نمبرپلیٹس جاری کئے جائیں،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے لواری ٹاپ پرتفریحی مقام تعمیرکرنے کی تجویزسے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن میں چھ سے آٹھ مقامات پرسیاحتی مقامات تعمیر کیلئے پہلے ہی سے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔جس سے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹوارزم کوفرو غ حاصل ہوگا۔وہ ملاکنڈڈویژن سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ایکسائزاینڈٹیکسیشن میاں جمشید الدین،انتظامی سیکرٹریز،کمشنر ملاکنڈ،آرپی او ملاکنڈومردان کلکٹرکسٹمز،کمشنر انکم ٹیکس ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کاڈیٹابنانے ،سوات کنٹونمنٹ سے متعلق مسائل ،کمیونیکشن نیٹ ورک اوردیگرمتعلقہ اُمور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس نے اس امر سے اتفاق کیاکہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کاڈیٹایتارکیاجائے ۔باقاعدہ نمبرپلیٹس جاری کئے جائیں اوراسے متعلقہ تھانوں کے ساتھ رجسٹرکیاجائے ۔گاڑی مالکان کونمبرپلیٹ بنائیں گے تاکہ اس کے غلط استعمال کوروکاجاسکے۔ملاکنڈڈویژن میں سیکورٹی وجوہات کے تناظرمیں ان گاڑیوں کاڈیٹاتیارکیاجائے گا۔اس سے نہ صرف گاڑیوں کی چوری کے رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوسکے گی بلکہ دہشت گردی کے واقعات میں ان گاڑیوں کے استعمال کابھی تدارک ممکن ہوسکے گا۔مالکان سے اس سلسلے میں کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی ،صوبائی حکومت اس ڈیٹاکی تیاری میں ہرقسم کاتعاون فراہم کر ے گی۔اس عمل کی تیاری میں محکمہ ایکسائز،کسٹم ،پولیس شریک ہوگی۔اجلاس کوبتایاگیاکہ لواری ٹنل جوکہ 2017تک ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لواری ٹاپ پرٹوارزم کی فروغ کیلئے بہترمنصوبہ بندی کی جائے تاکہ سیاحوں کیلئے اسے زیادہ سے زیادہ پرکشش بنایاجاسکے۔اورٹوارزم صنعت کوملاکنڈمیں فروغ دیاجائے ۔اس سے نہ صرف مقامی معیشت بہترہوگی بلکہ روزگارکے مواقع بھی میسر آئیں گے۔اورملاکنڈڈویژن کی مجموعی ترقی میں یہ اقدامات سنگ میل ثابت ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں