Breaking News

وفاقی ملازمین ،صوبائی ملازمین میں شامل

خیبر پختونخوا سول سرونٹس ایکٹ1973کی پیروی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے آئے ہوئے46ملازمین،جن کی پوسٹیں 18ویں آئینی ترمیم سے پہلے ریجنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس پشاور اور ایبٹ آباد میں موجود تھیں اور انہیں 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبے میں بھیج دیا گیا،مذکورہ ایکٹ کے تحت تمام مقاصد اور ہر لحاظ سے صوبے کے ملازمین تصور ہوں گے۔مذکورہ ملازمین میں گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین شامل ہیں جن میں ایک اکاؤنٹنٹ(بی ایس۔16) ،تین اسسٹنٹ سسٹر ٹیوٹرز(بی ایس۔15)دو یو ڈی سیز ،دو پروجیکشنسٹ،ایک وارڈن،ایک فیملی ویلفیئر کونسلر،ایک جونئیر کلرک،ایک فیملی ورکر،چار فیملی ویلفیئر ورکرز،ایک خاتون ڈبلیو اے،پانچ نائب قاصد،تین باورچی،تین آیا،ایک مالی،چار سویپر اورتین چوکیدار شامل ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ بہبود آبادی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *