292

ایس آر ایس پی نے پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی مالی معاونت سے دروش میں سینکڑوں ا فراد کو مالی معاونت فراہم کی ہے، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد

چترال ( ڈیلی چترال نیوز)ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے کہا ہے کہ غربت میں کمی لانے کے لئے ایک مربوط اور لمبی مدت کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جوکہ خط غربت سے نیچے زندگی گزار نے والوں کوخود روزگاری کا موقع فراہم کرتی ہے اور وہ دوسروں کا دست نگر بن کر رہنے کی بجائے خود ہی کمائی کا قابل بن جاتے ہیں اور اسی بنیاد پر ایس آر ایس پی نے پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کی مالی معاونت سے دروش میں سینکڑوں ا فراد کو مالی معاونت فراہم کی ہے۔ منگل کے روز دروش کے مقام پر ایک تقریب میں یونین کونسل دروش ون اور ٹو کے مجموعی طور پر 29افراد کو مایکرو سطح پر کارولبار کے لئے سامان حوالے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ڈیڑھ سو افراد کو اس نوعیت کے سامان فراہم کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس آرایس پی نے پی پی اے ایف کی مالی تعاون سے شیشی کوہ یونین کونسل میں بھی خودروزگاری کے ذریعے غربت میں کمی لانے کے لئے ایک جامع منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچادیا ہے اور ادارے کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک نے گزشتہ مہینوں میں پی پی اے ایف کے سربراہ قاضی عیسیٰ کے ساتھ ایک جیپ ایبل پل کا بھی افتتاح کیا جوکہ مقامی آبادی کی شدید ضرورت تھی۔ اس موقع پر ضرورت مند افراد میں سافٹ ڈرنک کے بوتل سمیت ڈیپ فریزر اور کاروبار کے دوسرے اشیاء اور سازوسامان تقسیم کئے گئے۔ پی پی اے ایف کے پراجیکٹ منیجر صلاح الدین صالح، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد اور سوشل آرگنائز ر عبادالرحمن بھی موجود تھے جنہوں نے ضرورتمند افراد میں اشیاء تقسیم کی۔ ویلج کونسل دروش کے نائب ناظم خوش نواز، ایل ایس او کے چیرمین عبدالوسیع اور عبدالرزاق بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں