238

اسائشیں کسی علاقے کی ترقی کا آئنہ دار ہوتی ہیں،تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس

چترال (ظہیرالدین سے) تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس اور لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے ممبر محمد حسین نے کہا ہے کہ جدید دور کے ساتھ چترال شہر میں سہولیات زندگی اور سروسز کی فراہمی ناگزیر ہوگئی ہے جس سے عوام کو ترقی یافتہ شہروں کے طرز پر لوگوں کواسائشیں میسر آسکیں جن میں معیاری طعام گاہیں سر فہرست ہوتی ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے کہ بائی پاس روڈ کی تکمیل کے ساتھ چترال میں بھی ایسے ریسٹوران کھلنا شروع ہوگئے ہیں جن کی کمی محسوس کی جارہی تھی ۔ بائی پاس روڈ پر واقع اسلام آباد ہوٹل کے ریسٹوران کی افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض اسائشیں کسی علاقے کی ترقی کا آئنہ دار ہوتی ہیں جن میں معیاری ریسٹوران بھی شامل ہیں اور شہر کے پرفضا اور پرسکون علاقے میں واقع اسلام آباد ریسٹوران شہر میں ایسے مراکز میں ایک حسین اضافہ ہے جہاں تمام سہولیات مہیا کئے گئے ہیں اور اہالیاں چترال اس پر بجا طور پر فخر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ریسٹوران کے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ معیار کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں اور اس سلسلے میں درپیش مختلف النوع چیلنجوں کا سامنا کریں۔ اس سے پہلے انہوں نے فیتہ کاٹ کر ریسٹوران کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مغززیں شہر ، ، نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان، یارخون سے ممبر ضلع کونسل رحمت ولی ، پی پی پی کے لیڈر بشیر احمد خان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں