Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے گوشت اور ضعیف بھینس چترال لانے کی کوشش ناکام بنادی

چترال (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے بڑی مقدار میں مشکوک گوشت اور ضعیف بھینس چترال لانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے لواری ٹنل عبور کرنے کے بعد براڈام کے مقام پر معمول کے چیکنگ کے دوران قصابی کے واسطے پنجاب سے چترال لائے جانے والے بیمار اور لاغر بھینسوں اور غیر معیاری گوشت بھی چترال میں عوام کو بیچنے کی کوشش ناکام بنادی اور اس گھناونے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اس اقدام پر ڈی سی لویر چترال اور ایڈیشنل اے سی دروش کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مشکوک گوشت اور لاغر بھینس چترال لانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ ایڈیشنل اے سی دروش خلیل اللہ نے میڈیا کو بتایاکہ ناجائز منافع خوروں اور اس قسم کی غیر معیاری گوشت چترال لانے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ کسی کو اس کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن عشریت میں کیس درج کیا گیا ہے جبکہ غیر معیاری گوشت کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button