379

ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت شعبہ توسیع کا ہنگامی دورہ چترال

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال میں سیلاب کی وجہ سے زرعی زمینات اور فصلات کے نقصانات کے بعد ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت شعبہ توسیع قیاش بہادر نے چترال کا دو روزہ دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فیاض الدین ،ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن، ڈائریکٹر زراعت چترال جان محمد اور کوارڈینٹر فلڈ ایمرجنسی سیل بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے سیلاب سے متاثرہ مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرہ زمینوں اور فصلات کا معاینہ کیا اور زمینداروں سے ملاقاتیں کی اس موقع پر انہوں نے محکمے کے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ زمینداروں کو اس مشکل کی گھڑی میں زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کریں ۔انہوں نے ڈی سی چترال امین الحق سے بھی ملاقات کی جہاں سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں کو بحث میں لایا گیا ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت شعبہ توسیع قیاش بہادر نے چترال میں زمینداروں کی خصوصی تربیت ،زمینداروں کو باغات، سبزیاں ،گندم اور مکئی کے تخموں کے بلاک دینے اور پھلوں ، سبزیوں کو خشک کرنے کے لئے پلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا۔ اس منصوبے پر آٹھ ملین روپے خرچ ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں