تازہ ترین
ہلال احمر پاکستان ضلع چترال کے زیر اہتمام مختلف علاقو ں میں امدادی اشیاء تقسیم
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)ہلال احمرپاکستان ضلع چترال نے اورغوچ میں(29)گھر،ڈوم شغور(16)بمبوریت(38)رمبور(10)ریشن (115)پچھیلی(13)اور شالی میں(3)گھروں ،ٹوٹل224متاثرہ خاندانوں میں غیر خوردنی اشیاء تقسیم کیں۔ڈسٹرکٹ سیکرٹری ظفر حسین،ڈی ڈی ایم اوغفور احمد اورمیڈا سیل کوارڈینیٹر (پی آر سی ایس چترال)مقصود لرحمن نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ ہلال احمر پاکستان کے نیشنل ہیڈ کواٹر نے ضلع چترال کے متاثرین موڑکوہ ، بریپ، گرم چشمہ کے لئے مزید 300 متاثرہ خاندانوں کے لئے سامان 31جولائی2015 کو چترا ل کیلئے روانہ کردیا ہے۔ہلال احمر ضلع چترا ل کے ڈسٹرکٹ سیکر ٹری کا کہنا ہے کہ جیسے ہی متاثرہ علاقوں کا راستہ بحال ہوگا ہم اپنی امدادی اشیاء لیکر متاثرہ خاندانوں تک ان کا حق پہنچائیں گے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم چترال کے متاثرہ علاقوں کی سروے میں لگی ہوئی ہیں۔