210

وفاقی وزیر امیر مقام کی طرف سے ٹنل کو ہفتے میں دودن کھولنے کے اعلان پر عملد درآمد کو یقینی بنائی جائے۔آل پارٹیز اجلاس

چترال( بشیر حسین آزاد) چترال پریس کلب میں لواری ٹنل کو ہفتے میں دو دن کھولنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد منعقد ہوا۔اجلاس میں سیاسی عمائدین کے علاوہ ڈرایؤر یونین،تجار یونین۔،ویلج ناظمین اور سول سوسائٹیز کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر و مشیر وزیر اعظم امیر مقام کی طرف سے لواری ٹنل کو ہفتے میں دو دن کھولنے کے اعلان پر اُن کا شکریہ ادا کیا گیا۔اوروفاقی وزیر امیر مقام کی طرف سے ٹنل کو ہفتے میں دودن کھولنے کے اعلان پر جلد از جلد عمل درآمدکرنے ورانتظامیہ سے لواری ٹنل کے لئے شیڈول مرتب کرنے پر زور دیا گیا۔۔اجلاس کے آخر میں ایک قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت اور این۔ایچ۔اے کے حکام سے مطالبہ کیاگیا کہ لواری ٹنل کو منگل اور جمعہ کے دن مسافروں کی آمدو رفت کے لئے کھولنے کا شیڈول جلد از جلد دیا جائے۔ بصورت دیگر وہ شٹر ڈاون سمیت اتوار کے روز لانگ مارچ کرنے اور جمعہ کے دن پایہ جا م ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آل پارٹیز اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا تھا کہ لواری ٹنل کو ہفتے میں دودن نہ کھولنے کی صورت میں پایہ جام اور شٹرڈاون ہڑتال کی جائیگی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ ٹنل دو دن نہ کھولنے کی صورت میں جمعہ کے دن ٹنل جانے والی گاڑیوں کے علاوہ ہر قسم کی گاڑیوں کا پہیہ جام ہو گا۔لواری ٹنل چترالیوں کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے۔ ہفتے میں ایک روز ٹنل روڈ کھولنے سے عوام کا مسئلہ حل ہونے کی بجائے مذیدپیچیدہ ہو گیا ہے۔ بازار میں اشیائے صرف اور اشیائے خوردنی نایاب ہو رہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ این۔ایچ۔اے ہفتے میں دو دن کے شیڈول کا فوری اعلان کرے بصورت دیگر حالات کی خرابی کے نتائج کی تمام تر زمہ داری ضلعی انتظامیہ سمیت N H A پر ہو گی۔اجلاس سے مسلم لیگ ن کے صدر سید احمد خان ،جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد،پی ٹی آئی کے ویلج ناظم عنایت الرحمان،ناظم شیاقوٹیک نوید احمد بیگ۔ناظم جغور سجاد احمد اور ڈرایؤر یونین کے صدر اخلاق احمد نے خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں