Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ صحت کے ملازمین کا صوبائی حکومت کے خلاف ریلی ، احتجاجی مظاہرہ

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے نان میڈیکل سٹاف ہیلتھ پروفیشنل الاونس نہ ملنے کےخلاف سڑکوں پر نکل آئے، ملازمین نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کے بعد محکمہ صحت کے نان میڈیکل سٹاف بھی میدان میں نکل آئے ، ملازمین نے ایل آر ایچ سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ہیلتھ پرفیشنل الاونس کا مطالبہ بھی کیا۔ریلی میں شریک صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے کلریکل ، ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل ، سینیٹیشن اور کلاس فورملازمین کے رہنماوں کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت نے ان کو الاونس دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت مکر گئی ہے۔ریلی کے دوران ہسپتال سے پریس کلب تک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند رہی۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہیں کئے گئے تو بنی گالہ جانے پر مجبور ہوجائیںگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button