Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تحریک حقوق عوام چترال کے ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس؛شجاع الدین لال کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے برطرف کردیا گیا

چترال(بشیر حسین آزاد)تحریک حقوق عوام چترال کے ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس تحریک کے صدر مختار احمد سنگین کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں نومنتخب جنرل سیکرٹری شجاع الدین لال کی طرف سے بار بار تحریک کے قوائدکی خلاف ورزی کرنے پر شجاع الدین لال کو تحریک کی بنیادی رکنیت سے برطرف کرکے اشتیاق احمد کو اْن کی جگہ نیا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آج کے بعد شجاع الدین کا تحریک سے کوئی تعلق نہیں رہا۔جنوری کے مہینے میں نو منتخب ممبران کی حلف برداری چترال پریس کلب میں منعقد ہوگی ۔ تحریک کے ذمہ داران ڈی سی چترال سے باضابطہ ملاقات بھی کرینگے اور سب ڈوویژ مستوج کے مسائل کے بارے میں اْنہیں آگاہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button