204

انٹرا جماعت اسلامی یوتھ الیکشن نتائج،یوسی ون سے توصیف احمد،یوسی ٹو سے امتیاز الرحمن،یوسی دنین سے سجاد حسین شاہ ،یوسی بروز سے غفار زمان صدر منتخب

 چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع چترال میں اتوار کے روزچھ یونین کونسلوں میں انٹرا جماعت اسلامی یوتھ الیکشن منعقد ہوئے جس میں دو ہزار 87یوتھ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کااستعمال کرتے ہوئے ہر یونین کونسل کے لئے صدر، جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹیو کونسل کا ممبر منتخب کرلیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق یونین کونسل چترال ون میں توصیف احمد صدراور کاشف حسین جنرل سیکریٹری اور یونین کونسل چترال ٹو میں امتیاز الرحمن صدر اور شمس الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اسی طرح یونین کونسل دنین میں سجاد حسین شاہ صدراور طفیل مجید جنرل سیکرٹری، یونین کونسل بروز میں غفار زمان صدر اور افسر خان جنرل سیکرٹری اور یونین کونسل کوہ میں عبدالغفور صدر اور طاہراللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ یونین کونسل ایون میں ضیاء الرحمن صدر اور اسرار جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ایگزیکٹیو کونسل کی ممبرشپ کے لئے منتخب ہونے والوں میں سجاد عظیم اللہ اور کامران (دنین )، محمد ناصر اور عزیز الرحمن (بروز)، قاضی جمیل احمد اور محمد یاسر (کوہ)، حفیظ الدین اور آصف علی شاہ (چترال ٹو)او ر حمید الرحمن اور اجلال الدین (چترال ون) شامل تھے۔ الیکشن انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے جس کے لئے سولہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر میں قائم شدہ الیکشن آفس میں نتائج کے اعلان کے موقع پر تمام امیدوار اور ان کے حامی ووٹرکثیر تعداد میں موجود تھے۔ انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام سرگرمیوں کا مقصد اغلائے کلمۃ اللہ اور نتیجتاً اسلامی نظام کا قیام ہے اور ان انتخابات کے انعقاد کا مقصد یوتھ لیڈر شپ کو اجاگر کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اورانہیں مستقبل میں قوم کی قیادت کے لئے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے الیکشن کو شفاف ، غیر جانبدرانہ اور منصفانہ منعقد کرنے کے لئے بہترین انتظام کرنے پر الیکشن کمیشن کے ذمہ داران قاری فدا محمد، وجیہ الدین، جہانزیب ،عرفان عزیز ، مقصود الرحمن، سمیع الحق ، عبدالعزیز، ظفراللہ، عمران الدین اور دوسروں کی کاوشوں کو سراہا ۔ ووٹروں کا ٹرن آؤٹ 41فیصدرہا۔ امیر ضلع نے بتایاکہ الیکشن کے دوسرے فیز میں ضلعے کے باقی ماندہ اٹھارہ یونین کونسلوں میں انتخابات منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں