215

لاسپور ویلی میں ٹیلی نار سروس اور وایٗرلیس لوپ سسٹم کے خرابی کا فوری نوٹس لیا جائے۔ عمائیدین

ؒلاسپور(امیر نیاب) : ویلی لاسپور کے عمایٗدین ناظم یو سی لاسپور زلفی ہنر شاہ، سابق ناظم لاسپور محمد قیوم شاہ، یوسی ممبر عزت مان شاہ، جماعتی خان، شندور ایریا ڈویلوپمنٹ، کنزرویشن اینڈ ویلفیئر اورگنائزیشن کے صدرشاہ خان، سابق ممبر یونین کونسل نگاو بن شاہ، وائس چیرمین ہرچین رحمت اعظم، ممبر وی سی رامان حاصیل مراد ممبر سرفراز، شیر زمات اور میر ولی شاہ نے اخباری بیان میں کہا ہے۔ کہ ٹیلی نار سروس کے تیل کنٹریکٹر ہرچین، رامان، بروک، بالیم اور سور لاسپوکے صارفین کو جان بوجھ کرکئی ہفتوں سے تیل کی فراہمی نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار سروس کئی ہفتوں سے معطل ہے۔ عوامی نما ئندوں نے متعدد بار کنٹریکٹر سے تیل فراہمی کے حوالے سے رابطے کیے لیکن مذکورہ شخص جان بوجھ کر علاقے کے صارفین کو ٹیلی نار سروس سے محروم رکھا ہوا ہے۔ جس سے علاقے کے صافین کمیونیکیشن میں کافی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ لاسپور علاقے میں ٹیلی نار سروس کے علاوہ علاقے کے لوگوں کے بھرپور تعاون اور شراکت سے وایرلیس سسٹم بھی موجود ہے جس کو تکمیل تک پہنچانے میں اسی فیصد کنٹریبیوشن علاقے کے عوام کا ہے،لیکن بدقسمتی سے اس وایرلیس سسٹم میں کچھ مہینے پہلے کچھ ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ابھی تک وائرلیس خراب پڑا ہے۔ ایک چھوٹی سی خرابی کو دور کرنے میں کئی مہینے لگ چکے ہیں مزید کتنے مہینے لگینگے کچھ اندازہ نہیں۔ علاقے کے مذکوہ نمائندوں نے خیبرپختوانخواہ کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ، ٹیلی نار کے اعلیٰ حکام، پی،ٹی، سی، ایل وائرلیس لوپ کے ذمہ دار حکام، چترال کے منتخب نمائندوں اورڈپٹی کمشنر چترال سے مداخلت کرکے دونون کمیونیکیشن سسٹم (ٹیلی نار اور وائرلیس لوپ) ٹھیک کرواکر کمیونیکشن سسٹم کوفی الفور بحال کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا پُرزور مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں