242

DSPدروش سرکل ظفر احمد خان انتہائی فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہے۔عمائدین دروش

دروش ( نامہ نگار) گذشتہ دنوں ڈی ایس پی دروش ظفر احمد خان کے خلاف وی سی ناظمین دروش کی طرف سے ایک من گھڑت بے بنیاد الزام لگایا گیا ۔ جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔وی سی ناظمین کے اکثریت اس قرار داد کو جعلی اور ذاتی رنجش کا نتیجہ قرار دے دیا۔انسانی حقوق تحصیل دروش کے صدر حاجی محمد شفاء کی کال پر بلائی گئی میٹنگ میں بعض وی سی ناظمین بھی مدعو تھے۔اظہار خیال کرتے ہوئے وی سی ناظمین نے گذشتہ دنوں کی ڈی ایس پی کے خلاف قرار داد سے لا علمی کا اظہار کیا اور ڈی ایس پی دروش پر مکمل اعتماد اور ہر قسم کی تعاؤن کی یقین دلایا۔وی سی ناظمین مزید کہا زلزلہ،سیلاب متاثرین اور لواری ٹنل میں آج کل موسمی حالات کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال میں ڈی ایس پی دروش کا کردار اظہر من الشمس ہے جو کہ لائق تحسین اور قابل ستائش ہے۔ایک و ی سی ناظم جس کا بھائی پولیس کا سپاہی ہے ڈی ایس پی اور سپاہی کی رنجش کو سیاسی ہوا دی جارہی ہے جو کہ عوام دروش کیلئے ناقابل قبول ہے۔پروگرام میں موجود دوسرے معتبرات نے حاجی محمد شفاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مسئلے پہ میٹنگ بلا کہ ایک اچھی روایت قائم کیں عمائدین دروش نے صوبائی حکومت ،ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی ائی جی ملاکنڈ ڈویژن سے اپیل ہے کہ دروش کے ایک وی سی ناظم اپنی رنجش کو سیاسی ہوا دے رہی ہے۔ قرار داد میں موجود اکثر نمائندوں کو اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ۔کسی شریر نے اس خبر کو چلا کر ایک دیانت دار فرس شناس آفیسر کو بدنام کر نے مذموم کوشش کر رہا ہے۔لہذا عمائدین دروش ڈی ایس پی او سرکل دروش ظفر احمد خا ن پر بھر پور عتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں