Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی بحران سے عوام تنگ آگئے

غذر (محبت حسین سے)ضلعی ہیڈکواٹر گاہکوچ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی بحران سے عوام تنگ آگئے شدید سردی میں 24گھنٹے بعد کچھ ہی گھنٹوں کے لیے بجلی فراہم کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔ عوامی حلقوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع غذر کے ضلعی ہیڈکواٹر میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ضلع غذر تمام تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بری طرح متاثر ہیں عمائدین کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف کاروبار سے منسلک افراد کو بھاری نقصان کا سامنا ہے تو دوسری طرف گھریلو کام کا ج بھی متاثر ہورہے ہیں انہوں نے برقیات کے اعلیٰ حکام کو خبر دار کیا ہے کہ بجلی کی ایسی حالت رہی تو وہ سڑکوں میں آنے پر مجبورہونگے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button