226

اسلام آباد میں چترال یوتھ فورم اور گلگت بلتستان کے نوجوانون کا چترال اور گلگت ثقافتی میوزیکل پروگرام’’ چنڈوریا بزم ‘‘کا انعقاد

اسلام آباد(امیرنیاب) چترال یوتھ فورم اور گلگت بلتستان کے نوجوانون نے جمعہ کی شام ،27 جنوری کو اسلام آباد کے لوک ورثہ میں چترال اور گلگت بلتستان ثقافتی میوزیکل پروگرام’’ چنڈوریا بزم‘‘ کا انعقاد کیا ۔ اس پروگرام کا مقصد گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان صدیوں پرانےروایات، ثقافت اور باہمی رشتے کو اسلام آباد جیسے مصروف ترین شہر میں بھی برقرار رکھنا تھا۔ اس پروگرام میں سیاحت کے وزیر گلگت بلتستان فدا خان فدا اور چترال ٹاون کے منیجنگ ڈائریکٹر سلطان ولی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ گلگت بلتستان اور چترال کے سینئر پروفیشنلزنے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کیں اس پروگرام میں چترال اور گلگت بلتستان کے مایہ نازفنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ چترال کی طرف سے منصور علی شباب اور گلگت بلتستان سے جابر خان جابراور گلگت کے ستار نواز میر افضل نےاپنے فن سے لوگوں کومحظوظ کیا۔ اسلام آباد میں مقیم گلگت بلتستان اور چترال سے تعلق رکھنے والے موسیقی کے دیوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے اپنے ثقافت سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور دیسی ڈھول کی تھاپ پرImage may contain: 15 people, crowdنوجوانون نے دیوانہ وار رقص کرکے شراکاکو محظوظ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں