190

گلگت: نلتر کے مقام پر برف میں پھنسے برفانی چیتے کی جان بچانے والے رضاکاروں کو دو لاکھ روپے اور محکمہ جنگلات کے 3 عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

گلگت : پھسو ٹائمز اُردُو /وزیر جنگلات و ماحولیات عمران وکیل نے گزشتہ ہفتے نلتر کے مقام پر برف میں پھنسے برفانی چیتے کی جان بچانے والے ۴رضاکاروں کو دو لاکھ روپے اور محکمہ جنگلات کے ۳ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کے پی این سے گفتگو میں وزیر جنگلات و ماحولیات عمران وکیل نے کہا کہ مقامی رضاکاروں اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بے زبان نایاب جانور کی جان بچا کر تاریخ رقم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی تحفظ میں کمیونٹی کے ساتھ مل کر اہم اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تعاون سے جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ کریں گے اور خاص کر نایاب جانوروں کی ہر سطح پر تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں