209

خیبرپختونخوا بم ڈسپوزل سکواڈ میں 11‌خواتین سمیت 24 کمانڈوز شامل

پشاور/تین بہنوں سمیت 11 خواتین نے پاکستان بم ڈسپوزل سکواڈ میں شمولیت اختیار کرلی ۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے خیبر پختونخوا سے ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد 11 خواتین نے پاکستان بم ڈسپوزل سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے جن میں تین سگی بہنیں بھی شامل ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق 24 ایلیٹ فورس کے کمانڈوز جن مین 11 خواتین کمانڈوز ہیں نے نوشہرہ پولیس سکول سے بم ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کی ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بننے والی خواتین نے پاکستان کی پہلی بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بننے والی29 سالہ قسیم بیگ نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے 31 دوسرے مرد ساتھیوں سمیت بم ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اپنے آپ کو اس سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔منگل کو 11 خواتین جنہوں نے اپنی تربیت مکمل کی ان میں تین بہنیں پروین گل،رخسانہ اور ثمینہ شامل ہیںجبکہ دوسری خواتین افسران جنہوں نے ٹریننگ مکمل کی ہے کا تعلق نوشہرہ،ایبٹ آباد،ہنگو،چارسدہ،مردان،بونیر اور بنوں سے ہے۔چیف انسٹرکٹر شفیق خٹک نے کہا کہ ان خواتین کا اس کورس کے لئے انتخاب آئی جی کے پی کے ناصر درانی نے کیا۔ٹریننگ مکمل کرنے والی تینوں خواتین کا تعلق ضلع کرک کے غریب گھرانے سے ہے نے کورس مکمل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہرطرح کے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی تربیت دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد نوران شاہ بچپن سے ہی جسمانی طور پر معذور ہے۔خیبر پختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اس وقت 600 سے زائد خواتین کام مختلف عہدوں پر کام کررہی ہیں جن میں کلرک سے لیکر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں