237

شہزادہ ابراہم کا گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ملاقات

چترال (ڈیلی چترال نیوز) گذشتہ روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ میں سول سوسائٹیز کے سفیر شہزادہ ابراہم نے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے ملاقات کی۔میر غضنفر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ چترالی اور گلگت بلتستان کے لوگوں کا آپس میں گہرے تعلقات ہیں ۔چترال اور گلگت کے درمیان طویل مدتی علاقائی قربت اور تاریخی روابط ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چترال کے مقابلے میں گلگت بلتستان نے زیادہ سے زیادہ ترقی کے اقدامات تک رسائی کی۔شہزادہ ابراہم نے کہا کہ چترال اور گلگت کے درمیان لسانی تعلق ،مذہب ،ثقافت تجارت،اور سماجی ہم آہنگی آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ایریا کے لوگ ملینیم ڈیولپمنٹ گول(MDG-2030) کے لئے مذید ایک دوسرے کے قریب آکر مختلف کمیونٹی کے ترقیاتی کاموں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں