262

پشاورہائی کورٹ کالواری ٹنل فوری کھولنے کاحکم،کیلاش دہشت گردی کے متاثرین کومعاوضہ دینے کیلئے ڈی سی چترال سے جواب طلب

چترال(نامہ نگار)پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ(دارالقضاء سوات)نے لواری ٹنل کوفوری طورپرلوگوں کی آمدرفت کیلئے کھولنے کی ہدایت کردی،پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ(دارالقضاء )میں لواری ٹنل کی بندش کے خلاف دائررِٹ پٹیش کی سماعت خصوصی ڈویژن بینچ نے کی اس موقع پر امیرگلاب خان ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ برفباری کی وجہ سے ٹنل بندہے جوکہ ہفتے میں صرف ایک دن ٹریفک کیلئے کھولی جاتی ہے جبکہ روڈ کی حالت بھی مخدوش ہے جس کی بناپر سنگل لین ٹریفک کیلئے دستیا ب ہوتی ہے جوکہ شدیدٹریفک جام کاباعث بنتاہے عدالت نے اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹراین ایچ اے برائے لواری ٹنل محمدابراہم کوسخت ہدایات دیں کہ ٹنل کھولنے کیلئے فوری موثراقدامات اٹھائے جائیں اورمتعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13فروی تک ملتوی کردی گئی ۔چترال کی وادی کیلاش میں دہشت گردی کے واقعے میں چھ جان بحق افرادکے لواحقین کومعاوضہ دینے کیلئے پشاورہائی کورٹ بینچ نے ڈی سی چترال اورڈی پی اوچترال سے جواب طلب کرلیا،چندماہ قبل وادی کیلاش پر افغانستان سے آئے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کیاتھا جس کے نتیجے میں چھ افرادجان بحق ہوتے تھے اورسرحدپار سے آئے دہشت گردوں نے مقامی لوگوں کے مویشی بھی لوٹ کرفرارہوئے تھے اس سلسلے میں گذشتہ روز پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ (دارالقضاء )میں وادی کیلاش کے مقامی لوگوں کی طرف سے دائرکردہ رِٹ پٹیشن کی سماعت خصوصی ڈویژن بینچ نے کی جس پر عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنر اورضلعی پولیس افسرچترال سے جواب طلب کرلیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں