Breaking News

ایرانی کی انقلابی دن کے مناسبت سے منعقدہ ٹیبل ٹینس مقابلے اختتام پذیر،بوائز میں فہد خواجہ ، گرلز میں کائنات ملک اور سپیشل کیٹگری میں عبداﷲ جان نے ٹرافی اپنے نام کی

پشاور(سپورٹس رپورٹر) اسلامی انقلاب ایران کی 38 ویں سالگر ہ کے موقع پر منعقدہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ،کائنات ملک ، فہد خواجہ اور عبداﷲ جان نے ٹائٹلز اپنے نام کرلئے ،اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی حامد الحق اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی‘خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر علی یوسفی‘ایم پی اے شگفتہ ملک ‘ امتیاز علی‘ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کفایت اللہ خان ‘نیشنل کوچ نوید خان ‘فاروق ‘اعجاز خان اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘پشاور میں واقع ایرانی قونصل خانے کے ہال میں صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ٹیبل ٹینس فائنل مقابلوں میں بوائز میں انٹرنیشنل پلیئر فہد خواجہ نے اپنے ہی بھائی امم خواجہ کو صفر کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کرلی ‘انہوں نے فائنل میں گیارہ نو ‘گیارہ آٹھ اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ‘تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں حسیب نے زبیر خواجہ کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی انہوں نے میچ میں گیارہ آٹھ ‘نو گیارہ ‘گیاہ چھ اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی یاد رہے کہ ان مقابلوں میں فہد خواجہ ‘امم خواجہ اور زبیر خواجہ تینوں بھائی شامل تھے جو صحافی نادر خواجہ کے فرزند ہیں ‘گرلز فائنل ایونٹ میں انٹرنیشنل پلیئر کائنات ملک نے نمرہ رحمان کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دی انہوں نے گیارہ آٹھ ‘نو گیارہ‘ گیارہ چھ اور گیارہ سات سے ٹرافی اپنے نام کی‘تیسری پوزیشن کے لئے ہونیوالے میچ میں اقراء رحمان نے سائرہ خان کو دو کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرایا ان کی کامیابی کا سکور گیارہ آٹھ ‘سات گیارہ ‘نو گیارہ ‘گیارہ چھ اور گیارہ نو رہا‘خصوصی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کے فائنل میں عبداللہ جان نے ابراہیم کو ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے ہرا دیا انہوں نے گیارہ نو ‘آٹھ گیارہ‘گیارہ چھ اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی‘آخر میں سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ‘انہوں نے اپنے خطاب میں ان مقابلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کو ہر سال رینکنگ ایونٹ کے طور پر منعقد کیا جانا چاہئے جس پر قونصلیٹ جنرل ایران محمد باقر بیگی نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال یہ ایونٹ کرائیں گے اور اسے اگلے سال مزید وسیع پیمانے پر منعقد کیا جائیگاانہوں نے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن سے سولہ کھلاڑیوں کی فہرست بھی مانگی ہے یہ سولہ رکنی ٹیم مارچ کے بعد ایران کا دورہ کرے گی اور بعد میں ایرانی ٹیم بھی پشاور کا دورہ کریگی۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *