237

مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی مقابلے میں گلگت بلتستان کے کھلاڑی چھا گئے، افراح ولی نے تاریخ رقم کر دی

مالم جبہ (سپورٹس ڈیسک) یوکرائن نے مالم جبہ (سوات ) کے خوبصورت سکی ریزورٹ پر منعقد ہونے والے مالم جبہ انٹرنیشنل الپائن سکی کپ میں ہونے والے دونوں مقابلے جیت لئے۔ مردوں کے جائنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن کے ایوان کواسنکیوک نے پہلی جبکہ سیلواکیہ کی جان جا کوبہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔یوکرائن کے ہی سکیئرز ویسل ٹیلچک تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔پاکستانی اولیمپئن محمد کریم اس مقابلے میں چوتھے نمبر پر آئے۔ خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں بھی یوکرائن کی سکیئرز چھائی رہیں۔ یوکرائن کی سکئیرز تیتیانہ تائکون نے پہلی جبکہ ایناسٹیسیا گوربنوف نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستانی بین الاقوامی سکئیرز ارفاہ ولی نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں