Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چین کی جانب سے سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں دیئے جانے والے 35 ارب ڈالر چینی کمپنیوں کو دیئے جا رہے ہیں

اسلام آباد  (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے توانائی کے شعبہ میں سی پیک کے تحت دیئے جانے والے 35 ارب ڈالر چینی کمپنیوں کو دیئے جا رہے ہیں، حکومتی پاکستان نے ان کمپنیوں سے بجلی خریدنے کی گارنٹی دی ہے، بقیہ 11 ارب ڈالر 2 فیصد شرح سود پر قرض ہے جو 15 سے 16 سال میں واپس کرنا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکریٹری خزانہ رانا افضل نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں سے بجلی خرید ی جائیگی ، اس کا ٹیرف طے ہو گیا ہے، سی پیک کے تحت قلیل، وسط اور طویل المدتی منصوبے 2030ء تک مکمل ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ سڑکوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو 2018-19ء تک مکمل کرنے کا ہدف ہے جبکہ توانائی کے منصوبے 2017-18ء میں مکمل ہونے کی توقع ہے، گوادر اور ریلوے منصوبوں کی تکمیل 2020-21ء میں متوقع ہے جبکہ صنعتی پارکس، ایس ای زیڈ کی تکمیل 2030ءہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button