233

الیکشن سے پہلے فاٹا کو پختونخوا میں ضم کیا جائے، اسفند یار ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن 2018 سے پہلے فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔چارسدہ میں اے این پی کے تحت ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ جب وزیر اعظم نوازشریف پختونخوا کو پختونخوا کہتے ہیں تو اچھا لگتاہے، اچکزئی کی قوم پرستی میری سمجھ سے بالاتر ہے۔اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ نوازشریف نے سی پیک پر کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا، اگرمغربی روٹ نہیں بنایا گیا توسی پیک سے خیبرپختونخوا کوکوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو صرف مٹی کا ایک ٹکڑا سمجھا جاتا ہے،اصلاحات کمیٹی اور فاٹا کے سیاسی رہنما انضمام کے حق میں ہیں، اگر فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم نہ کیا تو ایسا دھرنادینگے کہ حکومت پچھلے سب دھرنے بھول جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں