Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

پشاور یونیورسٹی کے امتحانات سیلاب کے پیش نظر چند ہفتے ملتوی کئے جائیں۔سیلاب متاثرہ طالب علموں کی اپیل

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پشاور یونیورسٹی کے ایم اے۔ ایم۔ایس سی کے 10اگست سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات میں چترال کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ریگولر اور پرائیویٹ طلباء وطالبات نے گورنر خیبر پختونخوا اور پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے اپیل کی ہے کہ چترال میں تاریخ کے بدتریں سیلاب کے پیش نظر امتحانات کو چند ہفتوں کے لئے ملتوی کئے جائیں تاکہ وہ بھی امتحانات میں شریک ہوسکیں بصورت دیگر ان کا قیمتی سال ضائع ہونے کا امکان ہے۔ ایک اخباری بیان میں متعدد طلباء طالبات نے کہا ہے کہ چترال کے بعض ایسے علاقے ہیں جہاں رسائی ممکن نہیں ہے اور وہاں بڑی تعداد میں پشاور یونیورسٹی کے ریگولر طلباء و طالبات رہتے ہیں جوکہ امتحا ن کی تیاری اور عید کے سلسلے میں گھر آگئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے ساٹھ فیصد سے ذیادہ طالب علم پشاور یونیورسٹی میں ماسٹر کی ڈگری کے لئے داخل ہیں اور ضلعے کے دور افتادہ علاقوں میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے وہ مقررہ تاریخ کو امتحان میں شریک نہیں ہوسکیں گے جس سے ان کا قیمتی سال ضائع ہونا یقینی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان امتحانات کو کم ازکم د و ہفتوں کے لئے ملتوی کئے جائیں تب تک چترال کی تمام وادیوں کی سڑکیں کھل جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button