چترال (پ،ر) سرحد ررورل سپورٹ پروگرام نے چترال میں مختلف جگہوں پر سیلاب کی وجہ سے پلوں کے منہدم ہونے اور عوام کو سفری تکلیف کے پیش نظر ’’ کیبل کار‘‘ سروس شروع کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق SRSPکی طرف سے کیبل کار (زانگو) کوراغ -گہکیر، کوشٹ، موژگول،وریجون بالا ، وریجون پائین اور شغور میں نصب کئے جا رہے ہیں جہاں اسوقت عام لوگوں کو سفر کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہیں اور ہزاروں کی تعدا د میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں یا نہایت ہی دشوار گزار پہاڑی راستے استعمال کر ررہے ہیں، جبکہ ان جگہوں میں پل نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ SRSPکی طرف سے جدید کیبل کار نصب کرنے سے مقامی لوگوں کو سفری سہولت میسرآئیگی۔ یاد رہے کہ 2010کے سیلاب کے بعد ایس آر ایس پی نے ضلع سوات اور دیگر علاقوں میں ایسے متعدد کیبل کار نصب کئے تھے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہو ئے تھے۔ ایس آر ایس پی ذرائع کے مطابق ان کیبل کار کی تنصیب جلد مکمل کر لی جائیگی۔